Brailvi Books

حیرت انگیزگلوکار
13 - 32
{7}جھوٹ کی عادت سے توبہ
	تحصیل لالیاں (پنجاب)احمد نگر ڈیرہ گھورایاں کے رہائشی اسلامی بھائی کا بیان الفاظ کی کمی بیشی کے ساتھ یوں ہے کہ دعوتِ اسلامی کے مہکے مہکے مدنی ماحول میں آنے سے پہلے نماز جیسی عظیم عبادت سے غافل تھا جو کہ ہرعاقل وبالغ مسلمان مرد وعورت پر فرض ہے، جس کی محافظت پر جنت میں دخول کی بشارت اور قضا کرنے پر جہنم کے خوفناک عذاب کی وعیدیں وارد ہیں ، مزید داڑھی منڈوانے اورکثرت سے جھوٹ بولنے کی عادت رگ رگ میں سرائیت کر چکی تھی۔ نیزلڑائی، جھگڑے اورماردھاڑ کے ذریعے مسلمانوں کی دل آزاری کرنا میرا روز کا معمول تھا۔ انہی خرافات میں زندگی کٹ رہی تھی، دن بدن میرا کردار بد سے بدتر ہوتا جارہا تھا۔ وہ تو اللّٰہ عَزَّ وَجَلَّبھلا کرے دعوت اسلامی والوں کا جو ایک ایک مسلمان کے پاس جاتے ہیں اور نیکی کی دعوت پیش کرتے ہیں جس کی برکت سے مجھ جیسے گناہوں کے عادی تائب ہوکر سنّتوں سے مزین ہوجاتے ہیں مجھ پر بھی کرم ہوگیا اور میں عاشقان رسول کی شفقتوں کے بدولت رمضان المبارک کے پُربہار موسم میں دعو ت اسلامی کے اجتماعی اعتکاف میں معتکف ہوگیا۔ 
	عاشقانِ رسول کے ساتھ سنتوں بھرا اجتماعی اعتکاف کرنے کی بدولت مجھے گناہوں سے نفرت اور نیکیوں سے محبت ہونے لگی۔ وہاں ہونے والی دعاؤں میں