Brailvi Books

حیرت انگیزگلوکار
10 - 32
دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے سنتوں بھرے اجتماعی اعتکاف میں بیٹھنے کی سعادت حاصل ہوگئی۔ اس اجتماعی اعتکاف میں جہاں عاشقانِ رسول کی صحبت نے میرے قلب وذہن پر مدنی اثرات مرتب کیے وہیں شیخِ طریقت، امیرِ اہلسنّت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری رضوی ضیائی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے مدنی مذاکرے اور دیگر مبلغینِ دعوت ِاسلامی کے پرسوز بیانات نے  میری زندگی کا رخ ہی بدل دیا، گناہوں کی ہلاکت خیزیاں مجھ پرمنکشف ہوگئیں ۔ مزید یہاں مانگیں جانے والی دعاؤں میں عاشقانِ رسول کی آہ وزاری دیکھ کر دل نرم پڑگیا میں نے بھی اپنے تمام پچھلے گناہوں سے توبہ کرلی اور آئندہ گناہوں سے بچنے کا پختہ عہد کرلیا۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ جہاں اجتماعی اعتکاف کی برکت سے توبہ کی توفیق ملی وہیں وضو، غسل اور نماز کے فرائض سیکھنے کے ساتھ ساتھ درست مخارج سے قرآنِ پاک پڑھنے کا موقع بھی ملا۔ نیزشیخ طریقت، امیرِاہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہسے مرید ہوکر سلسلہ عالیہ قادریہ رضویہ عطاریہ میں داخل ہو گیا۔ مدنی ماحول کی برکت سے میری عاداتِ بد رخصت ہوگئیں ۔ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّسے دعاہے کہ مجھے مرتے دم تک دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول میں استقامت عطافرمائے۔آمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!		صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد