اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ علٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط
درودِپاک کی فضیلت
شیخِ طریقت، امیرِاہلسنّت،بانی دعوتِ اسلامی حضرتِ علامہ مولانا ابوبلال محمد اِلیاس عطّارؔ قادری رضوی ضیائی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہاپنے تخریج شدہ رسالے ’’ضیائے درودوسلام‘‘میں مسندالفردوس کے حوالے سے نقْل فرماتے ہیں کہ سرکارِ مدینہ ،سلطانِ باقرینہصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکافرمانِ برکت نشان ہے:مجھ پردُرود شریف پڑھ کر اپنی مجالِس کو آراستہ کرو کہ تمہارا دُرُودِپاک پڑھنا بروزِ قیامت تمہارے لیے نور ہو گا۔
(مسندالفردوس،باب الزای۱/۴۲۲،حدیث:۳۱۴۹)
اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
{1}حیرت انگیزگلوکار
ضلع سرگودھا (پنجاب)شاہ پور کے رہائشی اسلامی بھائی کا بیان ہے کہ مدنی ماحول میں آنے سے پہلے میں گلوکاری اور ڈانسنگ کا رسیا تھا، فیشن پرستی کی انتہاتھی، اسکول کالج، شادیوں اور دیگر فنکشنز کی زینت بنتا تھا، تقریباً500