Brailvi Books

حافظہ کیسے مضبوط ہو؟
70 - 195
 مجھےمعلوم نہیں تھا کہ آپ جیسا (ذہین اور مضبوط حافظےوالا)شخص بھیاللہ عَزَّ  وَجَلَّ نے پیدا فرمایا ہے۔ (1)
حضرت سیّدنا قتاد ہ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ اپنے حافظے کے بارے میں خود فرماتے  ہیں :جوکچھ میرے کان سن  لیتے ہیں میر ا دل اُسے محفوظ کرلیتا ہے۔(2)
 (۳۰)ہشیم کےحافظے میں فرق نہیں آسکتا:
حضرت  سیّدناابراہیم حربی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی فرماتے ہیں :حفاظ حدیث چار ہیں،ہشیم ان سب کے جامع ہیں۔حضرت سیّدناہشیمرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں:میں ایک مجلس میں سو حدیثیں یاد کرلیا کرتا تھا اگر ان سو حدیثوں کے بارے میں سوال کیا جاتا تو ضرور میں جواب دیتا ۔(الحث علی حفظ العلم،ص۳۱۲)اسی لیے حضرت سیّدنا عبداللہ بن مبارک رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہفرماتے ہیں :”زمانہ کسی کا بھی حافظہ تبدیل کرسکتا ہے لیکن ہشیم  کی یادداشت  میں کوئی فرق نہیں آسكتا۔“(3)
(۳۱)اعلیٰ حضرت کا  حیرت انگیزحافظہ:
اعلیٰ حضرت،عظیم البرکت،مولانا شاہ امام احمد رضا خانعَلَیْہِ رَحمَۃُ الرَّحْمٰن کے قابلِ قدْرخُلَفاء میں سے ایک مُحَدَّث اَعْظَم ہِندحضرت ابو حامِد سیِّد محمد
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
 … طبقات کبری،قتاد ہ بن دعامۃ السدوسی،۷/۱۷۲
2 … حلیۃ الاولیاء،قتادہ بن دعامۃ ، ۲/۳۷۹
3 … سیر اعلام النبلاء،ھشیم بن بشیر۔۔۔الخ،۷/۵۴۱