سے مکمل طور پر آگاہ ہو۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ!تاریخِ اسلام میں ایسی بے مثال صلاحیتوں والے کئی بزرگانِ دین کے واقعات موجود ہیں جن سے ہمارا ماضی روشن ہے اور جنہیں پڑھ کر ہمارا سر فخر سے بلند ہوجاتا ہے، اللہ عَزَّوَجَلَّہمیں ان مبارک ہستیوں کا فیضان نصیب فرمائے۔
(۲۱)قوتِ حافظہ نے استاد صاحب کو حیران کردیا:
صحاحِ سِتّہ (حدیث پاک کی چھ مشہور کتابوں) میں سے ’’ ترمذی شریف‘‘کے مصنف حضرت سیّدناامام محمد بن عیسیٰ ترمذی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ بھی ائمۂ حدیث کی فہرست میں نمایاں مقام رکھتے ہیں، آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کا حافظہ بے حد قوی تھا،حضرت سیّدنا ابو سعد ادریسی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہفرماتے ہیں: ”امام ترمذی کا قوت حافظہ ضرب المثل تھا۔“(1)
ایک مرتبہ حضرت سیّدناامام ترمذیرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ اورآ پ کے حدیث کے استاد مکہ مکرمہ کی جانب سفر کررہے تھے ۔امام ترمذی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے استاد صاحب کی صحبت کو غنیمت جانااوراستاد صاحب کی املاکروائی ہوئی دو جلدیں دہرانے کا عرض کیا، تاکہ کوئی غلطی ہو تو وہ درست ہو جائے،استادصاحب نے آپ کی درخواست قبول فرمالی لیکن جب آپ نے اپنے سامان میں وہ دو جلدیں
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
… سیر اعلام النبلاء،الترمذی محمد بن عیسی۔۔۔الخ، ۱۰/۶۱۱