Brailvi Books

حافظہ کیسے مضبوط ہو؟
58 - 195
 کے ساتھ درس و تدریس میں مشغول رہےاور نیکی کی دعوت کے ذریعے امّت کی اصلاح بھی فرماتے رہے،ان کا ہر عمل محض رضائے الہٰی کے لئے ہوتا اور ان کا کوئی لمحہ فکرِ آخرت سے خالی نہ ہوتا۔حضورِ اکرم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وسلَّمنے ارشاد فرمایا:الْبَرَكَةُ مَعَ أَكَابِرِكُمْ یعنی برکت تمہارےاکابرین(بزرگانِ دین،علماء، اولیاء)کی پیروی میں ہے‘‘۔(1)
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!معلوم ہوا کہ ہماری کامیابی و کامرانی اسی میں ہے کہ ہم زندگی کے ہرمعاملے میں اپنےاسلاف کی پیروی کریں اور ان کی طرح سامانِ آخرت اکٹھا کرنے کی فکر کریں،فی زمانہ گناہوں کا دور دورہ ہے اور نیکیاں کرنا بے حد مشکل ہوگیا ہے، اول تو شیطان نیک راہ کی طرف آنے نہیں دیتااور پھر قسمت سے نمازیں پڑھنے ،داڑھی رکھنے اور سنّتیں اپنانے کی توفیق مل جائے تو غافل لوگ اس راہ میں آڑے آتے ہیں،دوست احباب باتیں بناکر شیطان کی چالوں کو کامیاب بناتے ہیں، اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ! دعوتِ اسلامی کا مدَنی ماحول دورِ حاضر میں کسی نعمت سے کم نہیں، جہاں نہ صرف اسلاف کی طرح زندگی اپنانے کا ذہن دیا جاتا ہےبلکہ شیطان کو ناکام کرنے کاطریقہ بھی سکھایا جاتا ہے،اخلاص کی دولت ملتی ہےاور استقامت حاصل ہوتی ہے،آپ بھی مدَنی ماحو ل سےوابستہ 
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
  … مستدرك حاكم،کتاب الایمان،البرکۃ مع اکابرکم،۱/۲۳۸،حدیث:۲۱۸