صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وسلَّم نےارشادفرمایا:علم کی زیادتی عبادت کی زیادتی سے بہتر ہےاور دین کی اصل پرہیزگاری ہے۔(1)
حضرت سیّدنا ابو ذر غفاری رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ فرماتے ہیں:مجھ سے رسولِ کریم رءو فٌ رَّحیم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نےارشاد فرمایا: اے ابوذر!اگر تم صبح اٹھ کر قراٰن مجید کی ایک آیت کا علم حاصل کرو تو وہ تمہارے لئے سو(100)رکعت نماز نفل پڑھنے سے افضل ہے اور اگر تم صبح اٹھ کر علم کا ایک باب (CHAPTER) پڑھ لو، خواہ اس پر عمل کرو یا نہ کرو تو وہ ایک ہزار رکعت نفل پڑھنے سے افضل ہے۔(2)
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! علمِ دین کی اسی اہمیت کے پیشِ نظر دعوتِ اسلامی کے تحت ’’جامعۃ المدینہ ‘‘(للبنین اور للبنات) کا قیام عمل میں لایا گیا ہےجہاں بے شمار اسلامی بھائی اور اسلامی بہنیں چشمۂ علم سےسیراب ہورہے ہیں، دعوتِ اسلامی کا پاکیزہ سنّتوں بھرا مدَنی ماحول اخلاق و کردار سنوارنے میں مزید چار چاند لگا دیتاہے، آئیے! آپ بھی ’’جامعۃ المدینہ‘‘میں داخلہ لے لیجئے، اپنے بچوں کو داخل کروائیے ، اپنے عزیز واقارب کو داخلہ لینے کی ترغیب دلائیے،اِنْ شَآءَ اللہ
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
… مشكاةالمصابیح،کتاب العلم،الفصل الثالث، ۱/۶۸، حدیث:۲۵۵ملتقطا
2 … ابن ماجہ،کتاب السنۃ،باب فی فضل من تعلم القراٰن و علمہ،۱/۱۴۲،حدیث:۲۱۹