تَعَالٰی عَلَیْہ بستر پر ہی آرام فرمارہے ،جب فجر کا وقت ہوا تو امام محمد رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نےوضو کیے بغیر نمازادا فرمائی ،امام شافعی رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کو اس پر بے حد تعجب ہوا،آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ سےبے وضو نمازادا کرنےکا سبب پوچھا تو حضرت سیّدنا اما م محمد رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے ارشاد فرمایا:آپ نے ساری رات نوافل ادا کرکےفقط اپنے لیے عمل کیا جب کہ میں نےنبٔی کریم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی تمام امت کے لیے یہ عمل کیا کہ ساری رات بستر پر لیٹے لیٹےقراٰن شریف سے مسائلِ دینیہ نکالتارہااور اس رات میں نے ہزار سے زائد مسائل کا استخراج کیا ہے۔“حضرت سیّدناامام شافعی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں :جب میں نے آپ کا یہ جواب سنا ،تب سے ہی میں اپنی شب بیداری پر آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کی شب بیداری کو ترجیح دیتا ہوں۔(1) میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!سات دن میں قراٰن شریف حفظ کرنا اور ایک رات میں محض اپنی یادداشت کی بنیاد پر قراٰن مجید سے ہزارمسائلِ شرعیہ نکالنااسی شخص کے لیے ممکن ہے جس کا حافظہ غیر معمولی ہو،چونکہ حضرت سیّدنا امام محمد رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ بے مثال حافظے کے مالک تھےاس لئے یہ کارنامہ آپ ہی کے حصے میں آیا۔ علمِ دین حاصل کرکے اس میں غور وخوض کرنابہت اہمیت کا حامل ہے، جیساکہ حضرت سیّدنا عائشہ صدیقہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہا فرماتی ہیں: رسول اللہ
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
… مناقب الامام الاعظم للکردری، ۲/۱۵۹