Brailvi Books

حافظہ کیسے مضبوط ہو؟
51 - 195
 جب حضرت سیّدنا حجاج رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ تشریف لے جاتے تو ہم حضرت امام ابو یوسف رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کے حافظے کی مددسے ان احادیث کو لکھا کرتے۔ (1)
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! حضرت سیّدنا امام ابو یوسف  رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کا حافظہ مثالی تھا۔ کسی نےآپ  رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کو حافظِ حدیث کہا تو کسی نے حدیث کے املاء کے لئے آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ  کی طرف رجوع کرنے کا مدَنی مشورہ دیا اور حضرت سیّدنا امام اعظم ابوحنیفہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ نے تو آپ کو سب سے زیادہ علم والا قرار دیا۔(2)
 (۱۷)سات دن میں قراٰن حفظ کرلیا :
حضرت سیّدناامام محمد بن حسن شیبانی قُدِّسَ سِرُّہُ السَّامِی بھی  امام اعظم ابوحنیفہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ  کے ہونہارتلامذہ میں سے ایک ہیں۔ جب آپ نے علمِ دین حاصل کرنے کا ارادہ فرمایاتو اپنے وقت کے عظیم و بے مثال مُعَلِّم حضرت سیّدنا امام اعظم  ابو حنیفہ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کی علمی درسگاہ کا انتخاب فرمایاحضرت سیّدناامام اعظم رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ نے  ان کی کم عمری کی وجہ سے پہلے قراٰن کریم حفظ کرنے کا حکم ارشاد فرمایا۔آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہواپس تشریف لے گئے،لیکن سات دن ہی 
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
 … اخبار ابی حنیفۃ،،اخبا رالامام  ابی یوسف وذکر نسبہ ،ص۱۰۱
2 … سیر اعلام النبلاء،القاضی ابو یوسف۔۔۔الخ، ۷/۷۰۸