Brailvi Books

حافظہ کیسے مضبوط ہو؟
49 - 195
 فرمائیں۔(1) 
اللہ عَزَّوَجَلَّنے آپ  رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہکو  بےپناہ حافظہ عطا فرمایا تھا اور آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ  نے بھی اس خداداد صلاحیت کو علومِ دینیہ کے حصول میں صَرف فرمایا، حضرت سیّدنا ہلال رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں:حضرت سیّدنا امام ابو یوسفرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ علم ِتفسیر،علمِ مغازی اورایام ِعرب کے حافظ تھےاور ان علوم میں سے ایک فقہ بھی ہے۔(2)
حضرت علامہ ابن عبدالبر رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے بھی آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہکو حافظ کا لقب دیا۔ یاد رہے  حافظ اسے کہا جاتا ہے جو ایک لاکھ احادیث کو سنداً و متناً راویوں کے احوال کے ساتھ جانتا ہو۔(3)
(۱۵)جسم بیمار لیکن حافظہ صحت مند:
ایک مرتبہ حضرت سیّدنا امام ابو یوسف رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ سفرِِحج کے دوران بیمار ہوگئےتو آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ نے ایک جگہ قیام فرمایا،اپنے زمانے کے عظیم محدث حضرت سیّدنا سفیان بن عیینہرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ بھی قریب تشریف فرما
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
 … سیر اعلام النبلاء،القاضی ابو یوسف۔الخ،۷/۷۰۸
2 … سیر اعلام النبلاء،القاضی ابو یوسف۔۔۔الخ، ۷/۷۰۸
3 … وفیات الاعیان، القاضی ابو یوسف۔۔۔الخ،۳/۳۸۹