Brailvi Books

حافظہ کیسے مضبوط ہو؟
48 - 195
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!حضرت سیّدنا امام احمد بن حنبل رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کو  ملنے والا مقام ومرتبہ یقیناً آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ  کے خلوصِ نیت کے ساتھ دین متین کی خدمت کا قیمتی انعام تھا۔ آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ  نے زندگی بھر دینِ اسلام کی خدمت کی اور امت کو شرعی احکام سے آگاہ کیا ، دین کو اپنا اوڑھنا بچھونا بنایااور اسی کو اپنا سب کچھ جانا۔اسلاف کی سیرت کے یہ پہلو ہمارے لئے مشعلِ راہ اور آخرت کی نجات کا ذریعہ ہے۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّدعوتِ اسلامی مسلمانوں کواسی نجات سے بہرور کرانےکے لئے شب وروز مصروف ِ عمل ہے، نیک بننے اور سنّتوں بھری زندگی گزارنے کے لئےدعوتِ اسلامی کا مدَنی ماحول کسی نعمت سے کم نہیں ،آپ بھی مدَنی ماحول سے وابستہ ہوجائے، اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ دوجہاں میں بیڑا پار ہوگا۔
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِيْب ! 	صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
(۱۴)علم تفسیر،مغازی اور ایامِ عرب کے حافظ:
حضرت سیّدنا امام ابو یوسف یعقوب بن ابراہیم انصاریرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ سراج الائمہ حضرت سیّدنا امام اعظم ابوحنیفہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہکے لائق ،فائق شاگردوں میں سے ایک ہیں۔ آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ نےسیّدنا امام اعظم رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ کی صحبتِ بابرکت میں سترہ سال گزارے اورعلمِ دین کی منازل  طے