Brailvi Books

حافظہ کیسے مضبوط ہو؟
44 - 195
 تَعَالٰی عَلَیْہ صرف یاد کرلینے کو ہی کافی نہیں سمجھتے تھے بلکہ آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہکے نزدیک فائدہ مند علم وہی تھا جس پر عمل بھی کیا جائے  چنانچہ خود فرماتے ہیں: العِلْمُ مَا نَفَعَ، لَيْسَ العِلْمُ مَا حُفِظَیعنی علم وہی ہے جو نفع پہنچائے ،علم وہ نہیں جو صرف یاد داشت میں محفوظ ہوجائے۔(1)
علمِ نافع کی چمک دمک آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کی زندگی کے ہر گوشے میں واضح نظر آتی ہے۔حاجت مندوں کی خیر خواہی آپ  رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کی عادات ِ مبارکہ میں شامل تھی ۔عبادت  کا ایسا ذوق شوق تھاکہ  رمضان کے نوافل میں ساٹھ مرتبہ قراٰن کریم ختم فرمایا کرتے تھے۔(2)
حضرت سیّدنا امام شافعی رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کے اِخلاص  کا یہ عالم تھا کہ اپنی تحریر کردہ کتابوں سے متعلق فرمایا کرتے :’’وَدِدْتُ أَنَّ الْخَلْقَ يَتَعَلَّمُونَ هٰذَا الْعِلْمَ وَلَا يُنْسَبُ إِلَيَّ مِنْهُ شَيْءٌیعنی میری خواہش ہے کہ میری کتابوں سےلوگ علمِ دین حاصل کریں لیکن  ان کتابوں کو میری جانب منسوب نہ کریں۔” (3)
  میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! ذہن میں محفوظ علم ِ دین کے مدنی پھول
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
 … سیر اعلام النبلاء،الامام الشافعی ۔۔۔الخ،۸/۴۱۷
2 … سیر اعلام النبلاء،الامام الشافعی ۔۔۔الخ،۸/۳۹۰
3 … حلیۃ الاولیاء،الاما م الشافعی ،ذکربیان  نسبہ و مولدہ و  وفاتہ، ۹/۱۲۶