Brailvi Books

حافظہ کیسے مضبوط ہو؟
41 - 195
 میر ی بارگاہِ الہی میں حاضر ی ہوگی تو اللہ عَزَّوَجَلَّ میرا حساب نہیں لے گاکیوں کہ میں نے آج تک کبھی کسی کی غیبت نہیں کی۔“(1)
میٹھے میٹھےاسلامی بھائیو! لقمۂ حلال ،نیک والدین کی پرورش ، دنیوی لذتو ں سے دوری ،اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کا خوف ، زبان کی حفاظت کرتے ہوئے غیبت سے پرہیز اور ان جیسے دیگر اچھے اعمال ہمارےدِل و دماغ کے لیےمفید ترین روحانی غذائیں ہیں۔ ان کی برکت سے انسان کاذہن یکسوئی پاتا ہے ،قلبی بے چینی سے نجات حاصل کرتا ہےاور اعضاء پرسکون رہتے ہیں اور دائمی مطالعے پر قوت حاصل ہوتی ہے۔حضرت سیّدنا امام بخاری رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کے نزدیک’’ مکمل تو جہ اور دائمی مطالعہ‘‘ قوت حافظہ کے لیے بے حد ضروری ہیں  چنانچہ آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہسے کسی نے  پوچھا :کیا حافظے کو قوی کرنے کے لیے بھی کوئی دوا ہے؟آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے فرمایا:دوا کا تو مجھے  معلوم نہیں ،البتہ آدمی کے اِنْہِماک اوردائمی مطالعے کو میں نے قوت حافظہ کے لیے مفید ترین پایا ہے۔(2)
(۸)شوق اور لگن نے مشکلات آسان کردیں:
حضرت سیّدنا امام محمد بن ادریس شافعیعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْکَافِی کو اللہ عَزَّوَجَلَّ
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
 … فتح الباری،الفصل العاشر،ذکرسیرتہ و شمائلہ۔۔۔الخ، ۱/۴۵۵
2 … فتح الباری،الفصل العاشر،ذکرجمل الاخبار الشاھدۃ۔۔۔الخ، ۱/۴۶۰