Brailvi Books

حافظہ کیسے مضبوط ہو؟
36 - 195
 (۵)غیبت سے دوررہتے۔ (۶)غریب اور محتاج مسلمانوں کی خیرخواہی فرماتے ، حاجت مند طلباء کی کفالت فرماتے،جیسی چیزاپنےگھروالوں کے لیے خرید فرماتے ویسی ہی چیز اپنے اساتذہ کے لیے بھی خرید تے اور انہیں بھجواتے ۔(۷)فضول باتوں سے بچنے کے لیے زیادہ تر خاموش رہتے ۔  یہ  ہی وجہ ہے کہ آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ  زہد و تقویٰ اور پرہیزگاری میں بھی اپنا ثانی نہ رکھتے تھے،امام اعظم عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْاَکْرَم کی انہی پاکیزہ صفات کے سبب بڑے بڑے بزرگانِ دین رَحِمَہُمُ اللہُ  المُبِیْنفرمایا کرتے تھے:تمام مسلمانوں پر واجب ہے کہ اپنی نمازوں میں امام اعظم کے لیے دعاکریں  کیوں کہ انہوں نے حدیث و فقہ کو محفوظ رکھا۔(1)
میٹھےمیٹھےاسلامی بھائیو!حضرت سیّدناامام اعظم رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ  کی مبارک سیرت  کے ان  گوشوں سے یہ معلوم ہوا کہ جب دل  ریاکاری، تکبر، حسد ،بغض و کینہ وغیرہ کی نحوست سے پاک  و صاف ہو،خوف ِخدا ،اخلاص،عاجزی، اور مسلمانوں کی خیرخواہی  سے دل آباد ہو،تو پھر ان کی برکت سے ذہن کے بند دریچے اوراللہ عَزَّوَجَلَّ کی عطاؤں کے دروازے کھلتے ہیں اور دماغی قوت میں بھی کئی گنا اضافہ ہوجاتا ہے۔
اے اللہ عَزَّ  وَجَلَّ!امام اعظم کے صدقے ہمیں ظاہری اور باطنی بیماریوں 
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
 … الخیرات الحسان،الفصل  الثالث عشر،ص۴۶۔۴۹ماخوذا