Brailvi Books

حافظہ کیسے مضبوط ہو؟
26 - 195
رہنمائی کا سبب بنتے رہیں گے۔
حفظِ قُراٰن کی سات حکایات 
(۱)صرف پڑھ کر سورہ ٔاَنعام یاد کرلی:
حضرت سیّدنا ابو المعالی محمد بن علی حلبی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِیکو اللہ عَزَّوَجَلَّ نے تیزترین قوت ِحافظہ سے نوازا تھا۔ ایک مرتبہ آپرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کو کسی نے سورۂ اَنعام حفظ کرنے کا مشورہ دیاتو آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے صرف ایک مرتبہ پڑھ کریہ سورت  حفظ فرمالی۔یاد رہے کہ سورہ ٔاَنعام میں 20 رکوع اور165 آیتیں ہیں اور فقط ایک بار پڑھ کرحفظ کرلینا آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کے تیز ترین حافظے کی دلیل ہے۔(1)  
(۲)تین دن میں حِفظِ قراٰن :
حضرت سیّدنا ہشام بن سائب کلبی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی فرماتے ہیں :میرے چچا مجھے قراٰن حفظ نہ کرنے پر سرزنش(یعنی ڈانٹ ڈپٹ) کیا کرتے تھے ،ایک دن میں اپنے کمرے میں گیا اور یہ قسم کھائی کہ جب تک قراٰن یاد نہ کرلوں ،باہر نہیں نکلوں گااس طرح میں نے تین دن میں قراٰن حفظ کرلیا ۔(2)
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
 … الدرر الكامنة،محمد بن علی۔۔۔الخ، ۴/۸۶،رقم:۲۳۷
2… المنتظم ،ثم دخلت سنة اربع و مائتین، ۱۰/۱۴۰