Brailvi Books

حافظہ کیسے مضبوط ہو؟
24 - 195
 نہ صرف ہمارے قیمتی وقت کی بربادی کا سبب بنتی ہے بلکہ بعض اوقات تو  بڑے مالی خسارےکا ذریعہ بھی بن جاتی ہے۔ اس طرح بھولنے کی وجہ سے زندگی الجھن اور پریشانی کا شکار ہوجاتی ہے۔اس پریشانی سے خود کو بچانے کے لیے قوت حافظہ کو  بہتر بنانے کی کوشش کرنا بے حدضروری ہے۔
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو !زند گی کے اور بھی کئی شعبے ہیں جن میں قوت حافظہ کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔ چند فوائد کا ذکر صرف اس لیے کردیا گیا ہے تاکہ قوت حافظہ کی اہمیت اجاگر ہواور آئندہ آنے والے ابواب (Chapters)کی روشنی میں آپ بھی حافظے کی بہتر ی کے لیے کوشش کریں۔ 
حیرت انگیزقوت حافظہ کی حکایتیں
انسان نے قوتِ حافظہ کی بنیادپر نہ صر ف اپنی تاریخ کو محفو ظ رکھا بلکہ روزمرہ کے تجربات کو یاد رکھ کر دنیا میں ترقی کی۔یوں توسابقہ امتوں میں بھی حیران کُن قوتِ حافظہ کے مالک افراد موجود تھےلیکن سرکارِ مدینہ ،راحتِ قلب و سینہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے صدقے اس امت کو خصوصیت کے ساتھ اس وصف سے نوازا گیا چنانچہ حضرت سیّدنا قتادہرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُارشاد فرماتے ہیں:”اللہ عَزَّوَجَلَّنے اس امت کو حفظ اور یادداشت کی غیر معمولی صلاحیت عطا فرمائی ہےجبکہ گزشتہ امتوں میں سے کسی کو اس سے  نہیں نوازا گیا،(حیرت انگیز