Brailvi Books

حافظہ کیسے مضبوط ہو؟
23 - 195
 مثالوں کا استعمال  بے حد مفید ہوتا ہے ۔نصیحت آموز اقوال اوردل جوئی پر مشتمل الفاظ بھی گفتگوکا حصہ ہوں تو سننے والے کو بھی لطف آتاہے اور بات بھی جلد سمجھ آجاتی ہے ۔اس طرح کی دلچسپ گفتگو کرنے کے لیے ان لوازمات کا ذہن میں ہونا لازمی ہےکیوں کہ یہ تمام لوازمات جتنےاَحسن طریقے سے ذہن میں محفوظ ہوں گے گفتگو بھی اتنی ہی معنی خیز ،دلچسپ اور پُرمغز ہو گی ۔
(۶)نگران ومنتظم کے لیے :
نگران  یامُنْتَظِم گھر کاہو یا کسی ادارے کا، یہ عہد ہ جتنا اہم ہے اسی قدْر حساس بھی ہے۔نگران  یامنتظم کی سرپرستی اور نگرانی میں کئی لوگ کام کرتے ہیں لہذا نگران یامنتظم ادارے کے انتظامی امور کی بھاری ذمہ داری اپنے سر لے کراپنے ماتحت افراد کوسکون فراہم کرتا ہےلیکن یہ اسی صورت میں ممکن ہے کہ نگران یامنتظم دیانت دار،خوش اخلاق اور خیر خواہ ہونے کے ساتھ ساتھ نہایت ذہین اور قوی حافظے کا مالک بھی ہو تاکہ حساب و کتا ب کے اعداد و شمار سے لے کرماتحت افراد کو کام دینے اور لینے کے تمام مراحل بآسانی طے ہوسکیں۔
 (۷)پریشانی سے بچنے کے لیے:
کوئی چیز کہیں رکھ  کر بھول جانے سے جس طرح کی آزمائش اور پریشانی کا سامنا ہوتا ہے اس کے نظارے آئے دن ہوتے ہی رہتے ہیں۔اس طرح کی بھو ل