Brailvi Books

حافظہ کیسے مضبوط ہو؟
21 - 195
حاصل کرے گالہٰذ کاروبار کسی  بھی نوعیت کا ہواس کی کامیابی کے لیے اچھی یادداشت کا ہونا بھی شرط ہے۔
(۳)مشاورت کے لیے:
کسی بھی مسئلے کو حل کرنے کے لیےمشاورت (مشوره کرنا)بہت مفید ہے۔ اس کی اہمیت واضح کرنے کے لیے دو عالم کے مالِک ومختار، مکی مَدَنی سرکار صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکو صحابۂ کرامعَلَیْہِمُ الرِّضْوَان سے مشاورت کا حکم دیا گیا۔ چنانچہ ارشاد ہوتاہے:
وَشَاوِرْہُمْ فِی الۡاَمْرِ(پ۴، ال عمراٰن:۱۵۹)
ترجمۂ کنزالایمان:’’اور کاموں میں ان سے مشورہ لو۔
اِس آيت کی تفسیر میں خلیفۂ  اعلیٰ حضرت صدر الافاضل حضرت  علامہ مفتی سیّد محمد نعیم الدین مراد آبادیعَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہ ِالْقَوِی فرماتے ہیں:’’اس میں اِن کی دلداری بھی ہے اور عزت افزائی بھی اور یہ فائدہ بھی کہ مشورہ سنّت ہوجائے گا اور آئندہ اُمّت اس سے نفع اٹھاتی رہے گی۔‘‘سرکارِ مدینہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ عالی شان ہے:”لَانَدَمَ مَنِ اسْتَشَارَ یعنی مشورہ کرنے والانادم نہیں ہوتا۔“(1) لیکن یہ معاملہ جس قدْر اہم ہے اسی قدْر حساس بھی ،کیوں کہ کُند ذہن 
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
 … معجم اوسط،من اسمہ محمد،۵/۷۷، حدیث:۶۶۲۷