(۱) تعلیمی کامیابی کا حصول:
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!امتحان تعلیمی دور کے کسی بھی مرحلے کا ہواس میں برتری حاصل کرنے لیے انسان اپنی یادداشت سے ضرور مدد لیتا ہے۔ حافظے میں محفوظ معلومات کا بروقت اور صحیح استعمال اس کے مستقبل کو تابناک بنا سکتا ہے۔تعلیمی میدان میں کامیابی حاصل کرنے اور اپنے مقصد کو پانےکے لیے سچی لگن اور محنت و مشقت کا عادی ہونے کے ساتھ ساتھ بہترین قوتِ حافظہ کا ہونابھی ضروری ہے۔
(۲)کاروباری کامیابی:
کاروبارسے تعلق رکھنے والے اسلامی بھائیو ں کو حساب کتا ب ،لین دین سےزیادہ واسطہ پڑتا ہےاگرخريدوفروخت کےشرعی احکام ان کی یادداشت میں محفوظ ہوں تو اس کی برکت سے حرام سے بچنے کا ذہن بنتا ہے،لین دین میں بھی احتیاط کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوٹتا۔اسی طرح کاروبار کرنے والے شخص کی یادداشت میں جس قد ر گاہک اور ڈیلر کی اہمیت،نفع نقصان کے پہلو اور انہیں مطمئن کرنے کے جائز طریقے محفوظ ہوں گےاتنا ہی وہ جھوٹ، دھوکہ بازی وغیرہ سے بچ سکے گا نيزآخرت کی بربادی سے خود کو بچانے میں کامیاب ہوگا۔ مزید یہ کہ حسنِ سُلُوک،دیانت داری اور خوش اَخلاقی کی برکت سے کاروباری فوائد بھی یقینا ً