Brailvi Books

حافظہ کیسے مضبوط ہو؟
19 - 195
 لیکن یہ نصیحت اسی صورت میں مفید ہوتی ہےجب ان تمام باتوں کو اپنے ذہن میں رکھےاور اسی طرح کی غلطی کرنے سے خود کو زندگی بھر بچائے رکھےلہذا عبر ت حاصل کرنے والی آنکھ کی تمام تر معلومات کو یادداشت میں محفوظ کرلینا دنیا و آخرت کی بہتری کے لیے بےحد مفید ہے۔
(۶)شرعی احکام پر عمل :
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!یہ انسان کی  فطرت ہے کہ جب اسے کسی چیز کے نفع یا نقصان کا علم  ہو تو اس پر عمل کرتا ہے یا اس سے بچتا ہے۔ چونکہ شریعت انسان کے دین ،جان ،مال ، عقل ،نسب کی حفاظت کرتی ہےاور اس کے متعلق احکام بھی عطافرماتی ہے لہذا جب کسی کے پیشِ نظراس کی اہمیت ہوگی اوراس کے ذہن میں عمل کا اخروی فائدہ بھی نقش ہو گاتو وہ زیادہ رغبت سے اللہ عَزَّوَجَلَّ اور اس کے پیارے رسولصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وسلَّم کے عطاکردہ احکام پر استقامت سے عمل کرے گا ۔
حافظے کے دنیوی فوائد
میٹھے میٹھے  اسلامی بھائیو!مضبوط قوتِ حافظہ کے جہاں  بے شمار اُخروی فوائد ہیں وہیں اس کے دُنیوی فوائد کا بھی انکار نہیں کیا جا سکتا،چنانچہ یہاں چند فوائد ذکرکیے گئے ہیں: