Brailvi Books

حافظہ کیسے مضبوط ہو؟
186 - 195
·	اسی طرح زیادہ سونے سے بھی بچئے۔(1)
نیکیوں کے ذریعے نِسیان کا علاج:
امیرالمؤمنین حضرت سیّدناعلی المرتضٰیکَرَّمَ اللہُ تَعالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْمفرماتے ہیں: حضور عَلَیۡہِ  الصَّلٰوۃُ وَالسَّلاَمنےفرمایا:دوا استعمال کئے بغیر تین چیزیں بلغم ختم کردیتی ہیں،(۱)مسواک کرنا،(۲) روزہ رکھنا(3)اورتلاوت ِ قراٰن مجید کرنا۔(2)
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اگر ہم تلاوتِ قراٰن اور مسواک کو اپنا معمول بنا لیں گے تو اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ نِسیان سے محفوظ رہیں گے اور حافظہ بھی قوی ہو جائے گا،خاص طور پر وہ اسلامی بھائی جنہیں بلغم کی شکایت ہے تو انہیں  مذکورہ نیکیوں کے ذریعے علاج کرنا چاہئے کیونکہ بلغم نسیان پیدا کرتا ہے جبکہ اس کو ختم کرنے والی چیزیں حافظہ قوی کرتی ہیں،جیساکہ حضرت سیّدنا عبدالملک رَحۡمَۃُ اللہِ تَعَالیٰ عَلَیۡہ کا قول گزرا کہ ہر وہ چیز جو بلغم ختم کرتی ہے اس سے نسیان کا خاتمہ ہوتا ہےاور حافظہ قوی  ہوتا ہے۔(3)
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!حافظہ قوی کرنے والے اعمال ،صحت 
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
 … الکشف و البیان ، ص۴۹۔ ۵۳ ملتقطا
2 … العلاج بالاغذیۃ و الاعشاب فی بلا د المغرب،ماجاء فی علاج البلغم ۔۔۔الخ،ص۴۱
3 … العلاج بالاغذية والاعشاب في بلاد المغرب،ماجاء فی علاج البلغم ۔۔۔الخ ،ص۴۱