Brailvi Books

حافظہ کیسے مضبوط ہو؟
185 - 195
خشک موسم کی احتیاطی تدابیر:
·	معتدل اور تر غذاؤں کا استعمال کم کیجئے۔
·	سر کے کناروں کی مالش کیجئے۔
·	سر موٹے کپڑے سے ڈھانپ کر رکھئیے۔(اس مقصد کے لئےعمامہ شریف کی سنّت پر عمل کرنابہت اچھا ہے کہ جہاں نسیان کافور ہو وہیں ثواب بھی حاصل ہو)
·	ہاتھ پاؤں کی ورزش کیجئے۔
·	بابونہ(بوٹی)پانی میں پکا کر اس کا پانی سر پر ڈالئے۔
سرد موسم کی احتیاطی تدابیر:
·	زیادہ روشنی والے مکان میں رہائش اختیارکیجئے۔
·	نشہ آورنیز پیٹ میں گیس پیدا کرنے  والی چیزوں سے پرہیز کیجئے۔
·	(بوقتِ ضرورت)ایسے تازہ پانی سےغُسل کیجئے جو گرم ہو نہ ٹھنڈابلکہ معتدل ہو۔
·	قیلولہ زیادہ نہ کریں۔( خاص طور پر ایسے وقت میں جبکہ پیٹ بھرا ہوا ہو۔)