آئی ہےکہ وہ امور بھول کی بیماری پیدا کرنے والے ہیں لہذاایسے کاموں سے بچنا چاہئے۔“(1)
بدلتے موسم کے قوتِ حافظہ پر اثرات:
نسیان کبھی تو گرمی اور خشکی کی وجہ سے پیدا ہوتا ہے اور کبھی کبھار سردی اور رطوبت کی زیادتی کی وجہ سے بھی ہوجاتا ہے۔مندرجہ ذیل تدابیر کو حاذِق حکیم کے مشورے سےعمل میں لایا جائے تو نسیان سے بچا جاسکتا ہے:
موسمِ گرما کی احتیاطی تدابیر:
· گرمی میں زیادہ نہانے سے اجتناب کیجئے ۔(دن میں ایک بار نہانا کافی ہے۔)
· کثرتِ فکر،کثرتِ جماع اور کھیل کود کی کثرت سے بچئے۔
· روغنِ گلاب وغیرہ مقویِ دماغ تیل کی سر میں مالش کیجئے۔
· حلال جانوروں کا دودھ دوہتے ہی سر پر لگائیے۔
· مقوی ِدماغ تیل ناک میں ڈال کر دماغ کی طرف کھینچئے،
· کان میں مقویٔ دماغ تیل کے قطرے ڈالے جائیں،خصوصاً نیلوفر کاتیل اس مقصد کے لئے مفید ہے۔
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
… الکشف و البیان،ص۲۷