Brailvi Books

حافظہ کیسے مضبوط ہو؟
183 - 195
 نسیان(بھول جانے کی بیماری)پیدا ہوتی ہے۔‘‘ (1)
٭… حضرتامام محمد بن یوسف شامی رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ نقل فرماتے ہیں : ’’عمامہ بیٹھ کر باندھنے اور شلوار کھڑے ہو کر پہننے سے محتاجی اور بھول جانے کا مرض پیدا ہوتا ہے۔‘‘(2)
اگر سُنّتیں سیکھنے کا ہے جذبہ		تم آجاؤ دیگا سِکھا مَدَنی ماحول
تُو داڑھی بڑھا لے عمامہ سجا لے		نہیں ہے یہ ہرگز بُرا مَدَنی ماحول
	میٹھے میٹھےاسلامی بھائیو!بیان کردہ نِسیان کے اسباب میں سے بعض وہ ہیں کہ ان پر مُداومت اور ہمیشگی نِسیان کا سبب بنتی ہے،نیز ان میں وہ بھی ہیں جو تنگدستی کا باعث بھی بنتے ہیں۔اگر کبھی کبھارضرورت کی بنا پر کسی کا اِرتکاب ہو بھی جاۓ تو حرج نہیں،دراصل یہ ہمارے بزرگانِ دین کے تجربات ہیں اس لیے ان کاموں سے بچنے ہی میں عافیت ہےجیسا کہحضرت سیّدنا عبد الغنی نابلسی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی فرماتے ہیں:ہم نے لوگوں کے کئی ایسے معمولات کو ملاحظہ کیا، جو اُن میں جاری ہیں اور ان کے تجربات سے یہ بات سامنے
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
 … رد المحتار، کتاب الطهارۃ، فصل فی البئر،مطلب ست تورث النسیان،۱/۴۲۸
2 … سبل الھدی والرشاد، جماع ابواب سیرتہ صلی اللہ علیہ وسلم فی لباسہ ۔۔۔الخ ، الباب الثانی فی العمامۃ والعذبۃ ۔۔۔الخ، ۷/۲۸۲