ان ایام کو یاد رکھنااور انہیں منانا معاشرے کی اصلاح کے لیےمفید ہے۔
(۴)اللہ والوں کے حالاتِ زندگی :
بزرگان ِدین کی سیرت پر عمل کرنا باعثِ برکت بھی ہے اور ذریعۂ رحمت بھی،جہاں یہ سیرت زندگی کو خوش گوار اور پُرمسرت بنانے کا سبب بنتی ہے وہیں ظاہری و باطنی بیماریوں کے لیے مؤثر علاج بھی ہے۔اللہ والوں کی سیرت کے مطالعے سے نیّت کوپاکیز ہ رکھنے ،اعمال کی اصلا ح کرنےاور مشکلات اور مصیبت میں ثابت قدم رہنے کا ذہن بنتاہے۔اَسلاف کی سیرت سے حاصل ہونے والے مدنی پھولوں میں وہ مہک ہوتی ہے جو نہ صرف ہماری دنیوی زندگی کو خوشبودا ر بنادیتی ہے بلکہ ہماری اخروی زندگی کے لیے بھی مفید کردارادا کرتی ہےیقیناً یہ تمام فَوائِد و ثَمَرات اسے حاصل ہونگے جو ان کی سیرت سے حاصل ہونے والے مدنی پھولوں کو اپنے ذہن میں رکھ کر ان پر عمل بھی کرے۔ (1)
(۵)حصولِ عِبرت:
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!انسانی فطرت ہے کہ جب اسے کو ئی نقصان پہنچتاہے یاوہ کسی کوآزمائش میں دیکھتا ہے تو اس سے نصیحت حاصل کرتا ہے
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
… اللہ والوں کی سیرت پر دعوت اسلامی کے اشاعتی ادارے مکتبۃ المدینہ کی کتب بالخصوص ’’فیضانِ صدیق اکبر،فیضانِ فاروقِ اعظم ،سیّدنا عمر بن عبدالعزیز کی ۴۲۵ حکایات ،اسلاف کا انداز تجارت، اللہ والوں کی باتیں‘‘ کا مطالعہ بے حد مفید ہے۔