Brailvi Books

حافظہ کیسے مضبوط ہو؟
179 - 195
پاک، صاحبِ لَولاک، سیّاحِ افلاک صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وسلَّم چلتے تو جھکے ہوئے معلوم ہوتے تھے ۔(1) (۳) راہ چلنے میں پریشان نظری سے بچیں اور سڑک عبور کرتے وقت گاڑیوں والی سمت دیکھ کر سڑک عبور کریں ۔اگر گاڑی آرہی ہو تو بے تحاشا بھاگ نہ پڑیں بلکہ رُک جائیں کہ اس میں حفاظت کا زیادہ امکان ہے۔(2)
ڈھیروں سنّتیں اور آداب سیکھنے کے لئے امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کےرسالے ’’101مدنی پھول‘‘اور’’163مدنی پھول ‘‘کا مطالعہ کیجئے۔ 
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! 		صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
(۳)حِرصِ دنیا اور نسیان:
جب انسان پر دنیوی   حِرص سوار ہو،صرف دنیا ہی حاصل کرنے کی جستجو میں دن  رات بسر ہورہے ہوں تو پھر کوئی قیمتی بات دل و دماغ میں کس طرح بیٹھ سکتی ہے ؟ اس لیے دنیا کی حرص کو بھی نسیان کابنیادی سبب قرار دیا گیا ہے۔(3)
لہٰذا نسیان دورکرنے کے لیے حرص کا علاج کیجیے۔
’’حرص‘‘ کے بارے میں تفصیلی معلومات اور اس کے علاج جاننے کے لئے مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ کتاب ’’حرص ‘‘کا مطالعہ کیجئے۔
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
 … ابو داؤد،کتاب الادب،باب فی ھدی الرجل،۴/۳۴۹، حدیث:۴۸۶۳
2 … سنتیں اور آداب،ص۹۸
3 … بصائر ذوی التمییز۔۔الخ،بصیرۃ فی الحرص،۲/۴۵۰