(۲)چلنے میں بے احتیاطی سے بھی نسیان پیدا ہوتا ہے:
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! دیگرکئی افعال کی طرح چلنے میں بے احتیاطی سے بھی نسیان میں مبتلا ہونے کا خطرہ رہتا ہے۔چنانچہ ملاحظہ فرمائیے:
(۱)دوعورتوں کے درمیان چلنا (۲)دو ایسےاونٹوں کے درمیان چلناجن میں سے ایک اونٹ کودوسرے اونٹ کی رسی کے ساتھ باندھا ہوا ہو (یعنی اونٹوں کی قطار کے درمیان چلنا)(۳) راستے کے درمیان چلنا(۴)اپنے والد صاحب کے آگے چلنا، اسی طرح اپنے پیر و مرشد سے آگے آگے چلنا۔(1)
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اگر ہمارا چلنا سنّت کے سانچے میں ڈھل جائے تو سنت پر عمل کی برکت سےثواب کا خزانہ بھی ہاتھ آئے گااور سنت پر عمل کی برکت سے ہمارے وقارمیں بھی اضافہ ہوگا۔چلنے کی چند سنّتیں اور آداب ملاحظہ ہوں:(۱) اگر کوئی رکاوٹ نہ ہو تو درمیانی رفتار سے راستے کے کنارے کنارے چلیں، نہ اتنا تیز کہ لوگوں کی نگاہیں آپ پر جم جائیں اور نہ اتنا آہستہ کہ آپ بیمار محسوس ہوں۔(۲) لفنگوں کی طرح گریبان کھول کر اکڑتے ہوئے ہرگز نہ چلیں کہ یہ احمقوں اور مغروروں کی چال ہے بلکہ نیچی نظریں کئے پروقار طریقے پر چلیں ۔حضرت سیّدنا انس رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہسے مروی ہے کہ جب حضورِ
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
… الکشف والبیان،ص۳۱