Brailvi Books

حافظہ کیسے مضبوط ہو؟
177 - 195
پیٹ کے بل لیٹے ہوئے دیکھا تو فرمایا:’’اس طرح لیٹنے کو اللہ عَزَّ  وَجَلَّ پسند نہیں فرماتا۔‘‘ (1) (۴)دائیں کر وٹ لیٹنا سنت ہے۔ حضور تاجدار مدینہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وسلَّم  جب اپنی خواب گاہ پر تشریف لے جاتے تو اپناسیّدھا ہاتھ مبارک سیدھے رخسار شریف کے نیچے رکھ کر لیٹتے ۔(2)(۵)قراٰن مجید کے آداب میں سے یہ بھی ہے کہ اس کی طرف پیٹھ نہ کی جائے نہ پاؤں پھیلائے جائیں، نہ پاؤں کو اس سے اونچا کریں، نہ یہ کہ خود اونچی جگہ پر ہو اور قراٰن مجید نیچے ہو۔(3) ہاں اگر قراٰن پاک اور مقدس طغرے وغیرہ اونچی جگہ ہوں تو اس سمت پاؤں کرنے میں مضائقہ نہیں۔(4)(۶) کبھی چٹائی پر سوئیں تو کبھی بستر پر کبھی فرشِ زمین پر ہی سوجائیں ۔ (۷) جاگنے کے بعد یہ دعا پڑھیں:’’اَلْحَمْدُلِلّٰہِ الَّذِیْ اَحْیَانَا بَعْدَمَااَمَاتَنَا وَاِلَیْہِ النُّشُوْرُ ترجمہ: تمام تعریفیں اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کے لئے ہیں جس نے ہمیں مارنے کے بعد زندہ کیا اور اسی کی طرف لوٹ کر جانا ہے۔‘‘(5)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! 		صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
 …ابن ماجہ،کتاب الادب،باب النھی عن الاضطجاع۔۔۔ الخ،۴/۲۱۴، حدیث:۳۷۲۳
2 … الشمائل المحمدیۃ ،کتاب الشمائل ،باب ماجاء فی صفۃ نوم رسول اللہ۔۔۔ الخ ،ص۱۵۷، حدیث:۲۴۲
3 … بہار شریعت،۳/۴۹۶
4 … فتاویٰ ھنديۃ،کتاب الکراہیۃ،الباب الخامس فی آداب المسجد۔۔۔الخ،۵/۳۲۲ماخوذا
5    بخاری،کتاب الدعوات،باب مایقول اذانام ،۴/۱۹۲، حدیث:۶۳۱۲