Brailvi Books

حافظہ کیسے مضبوط ہو؟
176 - 195
 (۱)کس طرح ،کتنااور کب سونے سےنسیان پیدا ہوتا ہے؟
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!حضرت سیّدنا ابراہیم شافعیعَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہ ِالْقَوِی نے تین باتیں ذکر فرمائی ہیں :
(۱)ننگے جسم سونا۔(قلائد العقیان،ص۲)(۲)بکثرت نیند کرنا (۳)چاشت کے وقت سونا۔(1)
سونے جاگنے کی سنتیں اور آداب:
دعوتِ اسلامی کے اشاعتی ادارے مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ کتاب”سنتیں اور آداب، ص۳۳“سے سونے جاگنے کی سنتیں اور آداب پیش خدمت ہیں:  (۱) سونے سے پہلے بسم اللہ شریف پڑھ کر بستر کو تین بار جھاڑ لیں تاکہ کوئی مُوذی شے یا کیڑا وغیرہ ہو تو نکل جائے ۔(۲) سونے سے پہلے یہ دعا پڑھ لینا سنت ہے ۔ اَ للّٰھُمَّ بِاِسْمِکَ اَمُوْتُ وَاَحْیٰ ترجمہ: اے اللہ عَزَّ  وَجَلَّ! میں تیرے نام کے ساتھ ہی مرتا ہوں اور جیتا ہوں (یعنی سوتا اور جاگتا ہوں) (2)(۳)الٹا یعنی پیٹ کے بل نہ سوئیں۔حضرت سیّدناابوہریرہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ سے مروی ہے کہ حضورِ پاک، صاحبِ لَولاک، سیّاحِ افلاک صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وسلَّم  نے ایک شخص کو 
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
 … الکشف  والبیان،ص۲۸
2 … بخاری ،کتاب الدعوات، باب مایقول اذانام ،۴/۱۹۲،حدیث:۶۳۱۲