(۳)سن کر یاد کرلینا بھی ایک نعمت ہےلیکن۔۔۔
حافظے کا تیسر ا آلہ قوتِ سماعت (Listening power)ہے ۔سن کر یاد کرلینا بھی اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی بےشمار نعمتوں میں سے ایک نعمت ہے ،وہ لوگ جو بینائی کی نعمت سے محروم ہوتےہیں ان کی قوت سماعت بےحد تیز ہوتی ہے جس کی بدولت وہ حفظ قراٰن کی سعادت بھی حاصل کرلیتے ہیں اور دنیا کے دیگرتعلیمی میدان میں اسی نعمت کی بدولت نمایاں اور امتیازی مقام حاصل کرلیتے ہیں۔اگر ہم اچھی باتیں سن کا یاد کرنے کی عادت کو پختہ کرلیں توہم تعلیمی ادارےمیں ہوں یا درس و بیان میں شامل ہوں ہمارا کوئی بھی لمحہ فضول ضائع نہیں ہوگا اور ہماری معلومات میں بھی خاطرخواہ اضافہ ہو گالیکن اگر ہم قوتِ سماعت کی اس نعمت کو فقط فضول ،بے کاراور گناہوں بھری گفتگو اور گانے باجے سننے میں صَرف کریں تو یقیناً ان فضولیات اور خرافات کی نحوست سے ہمارا حافظہ بہت بر ی طرح مُتَأَثِّر ہو گا لہٰذاکانوں سےہونے والے گناہوں سے توبہ کرلیجیے ،اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّاس کی برکت سے آپ کی قوتِ سماعت بھی قوی ہوگی اور حافظہ بھی مضبوط ہوگا۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
گانے باجے سننے سے عقل زائل ہوجاتی ہے:
حضرت سیّدنا عبد الفتاح حسینی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ گانےباجے کی تباہ کاریوں