Brailvi Books

حافظہ کیسے مضبوط ہو؟
172 - 195
 اس میں پیشاب کرنا۔(1)
(۲)زبان کا غلط استعمال بھی نسیان پید ا کرتا ہے:
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!زبان بھی قوت حافظہ تک معلومات پہنچانےاورذہن میں پیدا ہونے والے خیالات کوظاہرکرنے والا ایک انمول اور قیمتی آلہ ہے۔چونکہ گفتگومیں ہماری دماغی توانائی خرچ ہوتی ہے لہذا جتنی زیادہ زبان چلے گی اتنا ہی دماغ پر زور پڑے گا۔فضول گوئی اور بے جاتبصرہ کرنے کی عادت میں بے پناہ غیبتوں ،بے شمار تہمتوں اور بعض اوقات تو کفریات میں پڑ جانے کا اندیشہ ہوتا ہے لہذا عافیت اسی میں ہے کہ اپنی زبان کو فضول گوئی سے بچانے کی عادت بنائیےتاکہ اس کی برکت سے دماغ کی توانائی محفوظ رہے اور قوت حافظہ کو نقصان نہ پہنچے۔خاموشی کی عادت بنانے کیلئے بخاری شریف کی حدیثِ پاک کو حِفظ کر لیجئے اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ  کافی سَہولت رہے گی چنانچہ:مدینے کے سلطان ،سرکارِ دو جہان،رحمتِ عالمیان صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وسلَّم  کافرمانِ عبرت نشان ہے: ’’مَنْ كَانَ يُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الآخِرِ فَلْيَقُلْ خَيْرًا أَوْ لِيَصْمُتجو اللہ عَزَّ  وَجَلَّ اور آخِرت پر ایمان رکھتا ہو اُسے چاہئے کہ اچھی بات کرے یا خاموش رہے۔(2)
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
 … تحذیر الاخوان ،ص۳ملتقطا
2 … بخاری،کتاب الادب،باب من کان یومن باللّٰہ۔۔۔الخ، ۴/۱۰۵، حدیث:۶۰۱۹