یادداشت کمزور ہوجاتی ہے ۔سردی ،رطوبت یا دماغ پر آنے والے ورم کی وجہ سے نہ تو ماضی کی باتیں یاد رہتی ہیں اور نہ ہی حال میں انجام پانے والے اُمور یادداشت میں محفوظ ہوپاتے ہیں۔(1)
جس طرح دیگر بیماریاں کسی نہ کسی سبب کے نتیجے میں پیدا ہوتی ہیں ایسے ہی ”بھول“کے پیدا ہونے کے بھی کئی اسباب ہیں جن کا خاتمہ ہماری یادداشت کو لاحق ہونے والے اس مہلک مرض سےنجات دلاسکتا ہے،لہذادنیا وآخرت کی بہتری کے لیے اچھی اچھی نیتوں سے ان تمام اسباب اور اس کے تحت آنے والی تفصیلات کا مطالعہ کیجیے:
(۱)گناہوں سے حافظہ کمزور ہوتا ہے
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!جن وجوہات کی بنا پر نسیا ن کا مرض پیدا ہوتا ہے ان میں سرفہرست ”گناہ“ ہے۔گناہوں کی نحوست ہمارے ظاہر وباطن دونوں ہی کے لیے نہایت تباہ کن ہےبالخصوص نسیان کو تقویت دینے والاسب سے بڑا سبب گنا ہ ہی ہے اس وجہ سے کہاجاتا ہے کہ گناہوں سے حافظہ کمزور ہوتا ہے۔
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!جب گناہوں کی نحوست کے سبب روزی مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
… القانون فی الطب،الكتاب الثالث،الفن الاول فی امراض الراس،فصل فی فساد الذکر، ۲/۹۹ماخوذا