سے مروی ہے کہ ’’علما کی مجلس میں حاضر رہو آسمانوں میں جانے جاؤگے اور عمررسيده مسلمانوں کی عزت کرو جنت میں میرا پڑوس پاؤ گے۔‘‘(1)
٭…حضرت سیّدنا جعفر بن محمد رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ اپنے والد سے روایت فرماتے ہیں:”دوپہر میں سونا عقل میں اضافہ کرتا ہے۔“(2)
(۴)نسیان پید ا کرنے والے اسباب سے بچئے
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!جو جملے ہم کثرت سے بولتے یا سنتے ہیں ان میں سے ایک جملہ ”میں بھول گیا یا بھول جاتا ہوں“ بھی ہے،دراصل یہ جملہ ہماری غیر منظم زندگی کو واضح کرتا ہے اور اس کا ہر ہر لفظ ہماری مایوسی میں کئی گنا اضافہ کرتا ہے ،اسی جملے میں اپنی خامی کا اعتراف ہوتا ہے جو ہمیں دن میں کئی مرتبہ کرنا پڑتا ہے۔”بھول یا نسیان“انسانی دماغ (Human brain)سے تعلق رکھنے والا ایک مرض ہے جو دراصل دماغ کے پچھلے حصہ میں کسی ایک یا مکمل دماغی فعل کی خرابی کے سبب پیدا ہوتا ہے۔دماغ کی یہ خرابی اکثر سردی اور رطوبت کی وجہ سے پیدا ہوتی ہے اور بعض اوقات دماغ پر ورم آنے کی صورت میں بھی
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
… اتحاف السادة المتقین،کتاب آداب الاکل، الباب الرابع فی آداب الضیافة،۵/۶۹۰ ملتقطاً
2… آكام المرجان فى احكام الجان،الباب التاسع بعد المائۃ۔۔۔الخ،ص۱۷۶