کمزور عقل والوں سے میل جول رکھنا عقل کو کمزور کر دیتا ہے۔(1)
٭… حُجَّۃُ الاسلامحضرت سیّدنا امام محمد غزالی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْوَالِی فرماتے ہیں: چار چیزیں عقل کو بڑھاتی ہیں(۱)فضول گوئی سے بچنا(۲)مسواک کرنا(۳)صالحین کی صحبت اختیار کرنا(۴) علما کی مجلس میں حاضر ہونا ۔(2)
حضرت علامہ محمدبن محمدحسينی زبيدی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی اس کی شرح میں فرماتے ہیں:فضول گوئی سے مراد ایسی لایعنی گفتگو ہے جس کا کوئی مقصد نہ ہو ۔ اس کی مذمت میں کئی روایات ہیں جن کو امام ابن ابی الدنیا نے ’’کتاب الصمت ‘‘ میں جمع فرمایا ہے۔ مقولہ ہے کہ’’ بِتَركِ الفُضُولِ تكمُلُ العُقُول یعنی فضول گوئی چھوڑنے سے عقل کی تکمیل ہوتی ہے ۔“مسواک کی اہمیت میں حضرت سیّدنا عبداللہ بن عباس اور حضرت سیّدنا ابوہریرہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا کی روایت میں ہے: ’’مسواک بلغم ختم کرتی اور عقل کو بڑھاتی ہے ۔“
صالحین اور علما کی صحبت اختیار کرنے کے متعلقحضرت سیّدنا ابو جحیفہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے مروی ہے کہ ’’علما کے ساتھ مل کر بیٹھو، بڑوں سے سوال کرو اور داناؤں کے ساتھ ملاقات رکھو۔‘‘حضرت سیّدنا انس بن مالک رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
… احياء العلوم،کتاب آداب الکسب۔۔۔الخ،الباب الخامس ۔۔۔الخ ،۲/۱۰۸
2 … احياء العلوم،کتاب آداب الاکل،الباب الرابع فی آداب الضيافة،۲/۲۷