Brailvi Books

حافظہ کیسے مضبوط ہو؟
166 - 195
بات بچپن سے ان کے دِل میں ڈال دی جائےوہ پتھر پر لکیر کی طرح ان کے ذہن میں بیٹھ جاتی ہے ،تو اگر ہم بچوں کو ناکام اور نالائقکہیں گے تویہ بات ان کےدماغ میں آسیب کی طرح چمٹ جائے گی اور یہی خیال اُنہیں مایوسی کی دلدل میں  پھنساکرمعاشرےکا بے کارفرد بنادے گالہذا بچوں کی حوصلہ افزائی کیجیے  اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ آپ کی معمولی سی تھپکی اور دلجوئی  شاہراہ ٔکامیابی پر گامزن کرنے کے لیے  بہت کارآمد ثابت ہوگی ۔
قوتِ حافظہ بڑھانے والے کام
٭…حضرت سیّدنا عقبہ بن عامررَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ فرماتے ہیں:رسول اللہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وسلَّم نے ارشاد فرمایا:تم مہندی سے خضاب کرو،یہ اسلام کا خضاب ہے ،عقل میں اضافہ کرتا ہے،نظر کو جِلا بخشتا ہے،دردِ سر دور كرتا ہے،مومن کو زینت دیتا ہے۔تمہیں چاہیےکہ  زرد رنگ(کا خضاب)اختیار کرو کہ یہ ایمان کا خضاب ہے۔(1)
٭…حضرت سيّدنا امام محمد بن محمد غزالی عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہ ِالوَالِی  فرماتے ہیں:جس طرح عقل مندوں کے ساتھ میل جول رکھنے سے عقل میں اضافہ ہوتا ہے اسی طرح
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ 
 … المنهیات،الخضاب بالسواد،ص۱۹۸