Brailvi Books

حافظہ کیسے مضبوط ہو؟
165 - 195
میں مشغول رہے اور عوام  وخواص کی علمی پیاس کو بجھایا۔حضرت علامہ میر سیّدمحمد کالپوی ترمذی الحسنی ابوالعلائی قادری ،صاحب مناظرہ ٔ رشیدیہ عالم کبیرحضرت مولانامحمدرشیدعثمانی جون پوری اورحضرت سیّدنا ملاجیون کے استادعلامہ لُطفُ اللہ کوروی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِمَا کاشمار آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کے شاگردوں میں ہوتا ہے۔ حضرت سیّدنا حضرت سیّدنا جمال الاولیا ء قادری عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہ ِالْقَوِیسلسلہ عالیہ قادریہ  کے مشائخ میں سے ہیں ۔

خانۂ دل کو ضیا ء د ے روئے ایماں کو جمال شہ ضیاء مولیٰ جمالُ الاولیا ء کے واسِطے

     بچوں پر تنقید نہ کریں:
میٹھےمیٹھے اسلامی بھائیو!یہ ایک حقیقت ہے  کہ ہر بچے کی یادداشت اور ذہنی صلاحیت جدا جدا ہوتی ہے ،بعض بچےبے پناہ ذہین ہوتے ہیں جبکہ کچھ  بہت ہی کند ذہن ہوتے ہیں اور کچھ بچےمُتَوَسِّط درجے کے ہوتے ہیں۔ماں باپ اور استاد کو چاہئے کہ کبھی بھی بچوں کی کمزوریوں پر طنزوں کے  تیر نہ برسائیں ، کیونکہ اس طرح ان کے اندر احساسِ کمتری پیدا ہوگا اورکچھ کرنے سے قبل ہی ہمت ہار جائیں گے۔ اپنے آپ کو خامیوں سے بھرپور تصور کریں گے۔چونکہ بچے چھوٹےذہن اور نازک دِل ہوتے ہیں اسی لیے ہر بات پر جلد یقین کرلیتے ہیں، جو