سے مشکل کتا ب پڑھ کر اس کے مضامین بِلاتَکَلُّف بیان فرمادیا کرتے تھے ۔آہستہ آہستہ ان کی ذَہانَت و فَطانَت اورقوتِ حافظہ کا دور دور تک چرچا پھیل گیا۔(1)
یہ میرے مرشد کا فیض ہے :
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!حضرت علامہ عبدالعزیز پِرہاروی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ اپنے پیرو مرشد کی برکت سے ملنے والی اس عظیم نعمت کو کبھی نہ بھولے ۔ آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہکو جو ترقی ملی اسے اپنے مرشد کا صدقہ ہی جانا۔ ارشاد فرماتے ہیں:”یہ فقیر اپنی فہم و فراست پر فخر نہیں کرتا لیکن اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی حکمت اوراس کے بے مثال فضل پر حیران ہوتا ہے کہ اس نے اِس عاجِز کے ذہن میں عُلُوم ِ دَقِیقَہ(یعنی مشکل علوم) کی مختلف اَقسام پڑھے بغیرمُنْکَشِف فرمادیں جبکہ یہ عَاجِز بچپن میں کند ذہن مشہور تھا۔ “مزید فرماتے ہیں: میں کیا ہوں؟یہ (جو کچھ بھی مجھ میں کمال ہے )محضاللہ عَزَّ وَجَلَّ کی مدد اوراس کے فضلِ خاص کی بدولت ہے،اس کے بعدحضورصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّماور میرے پیر و مرشد کا فیضان ہے۔“(2)
اٹھو!میں نے تمہیں ذہین کیا:
سلسلہ قادریہ رضویہ کے مشہور بزرگ حضرت سیّدنا جمال الاولیا ء
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
… احوال و آثار علامہ عبد العزیز پرہاروی،ص۲۷بتصرف
2 … احوال و آثار علامہ عبد العزیز پرہاروی،ص۲۷بتصرف