Brailvi Books

حافظہ کیسے مضبوط ہو؟
159 - 195
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!زمزم شریف بھی دیگر پانیوں کی مثل ایک پانی ہے مگر چونکہ یہ حضرت سیّدنا اسمٰعیلعَلٰی نَبِیِّنَا وَعَلَیۡہِ الصَّلاَۃُ وَالسَّلاَمکے مبارک قدموں کی رگڑ کے سبب زمین سے نکلا تھالہٰذا آپ کی ذات مبارک کی وجہ سے یہ پانی  برکت والاہوگیا ،زمزم شریف  کی جہاں بےشمار برکتیں ہیں وہیں اس کی برکت سےدعائیں بھی قبول ہوتی ہیں چنانچہ،
امام ذہبی جیسے حافظے کی تمنا:
حضرت سیّدنا  حافظ شہاب الدین احمدبن حجر عسقلانی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہنےجب زمزم شریف نوش فرمایا تو اس کے بعد بارگاہِ الہٰی میں دعا گو ہوئے:”اےاللہ عَزَّوَجَلَّ!مجھےحضرت سیّدنا امام شمس الدین احمد ذہبیرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہجیسا قوی حافظہ عطا فرما۔“(1)
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! حضرت سیّدنا  حافظ ابن حجر عسقلانی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہکی قبولیتِ دُعا کی دلیل آپ  رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کی کئی کئی جلدوں پر مشتمل تصانیف ہیں ۔لہٰذا زمزم شریف کو پیتےوقت دعا مانگ کر بھی اپنی یادداشت کو مضبوط کیا جاسکتا ہے۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! 		صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
 … میزان الاعتدال،ترجمۃ الامام الذھبی،شھرتہ العلمیۃ و منزلتہ بین الحفاظ،۱/۱۷