Brailvi Books

حافظہ کیسے مضبوط ہو؟
158 - 195
 سیّدنا یعقوب عَلٰی نَبِیِّنَا وَعَلَیۡہِ الصَّلاَۃُ وَالسَّلاَمکی بینائی لوٹ آنے والا واقعہ(1)،تابوتِ سکینہ جس میں  انبیائے کرام عَلَیۡہِمُ  السَّلاَمکی استعما ل شدہ چیزیں تھیں،اس کی برکت سے بنی اسرائیل کو ملنے والی جنگی فتوحات(2)اور پیار ے آقا صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکے جبّۂ مبارکہ کی برکت سے بیماروں کو ملنے والی شفا(3)  اسی سلسلے کی کڑیاں ہیں لہٰذا اگر کبھی کسی بزرگ کا کوئی تبرک میسر آئے تو اس کے ذریعے بھی نسیان کا علاج کیا جاسکتا ہےاور بلاشبہ اس کی برکت سے قوتِ حافظہ  نصیب ہوجاتا ہے،جیساکہ 
شیرخدا کے قوی حافظے کا راز:
حضرت سیّدنا علی المرتضی شیر ِخدا رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے کسی نے سوال کیاکہ آپ کے اس قدْر قوی حافظے کا سبب کیا ہے؟ارشاد فرمایا:جب میں نے نبیِ کریم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کو(ظاہری پردہ فرمانے کے بعد)غسل دیا تو جوپانی آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے حلقۂ چشم میں جمع ہوگیا تھا،میں نے اسے پی لیا تھا،اسی کی برکت سے میرا حافظہ قوی ہے۔(4)
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
 … پ:۱۳، یوسف:۹۶
2 … پ:۲، البقرۃ: ۲۴۸ 
3 … مسلم،کتاب اللباس و الزینۃ، باب تحریم إستعمال إناء الذھب،ص۱۱۴۷، حدیث:۱۰
4 … مسند احمد،مسند عبد اللہ بن عباس ۔۔۔الخ،۱/۵۷۳، حدیث:۲۴۰۳ماخوذا،  شواھدالنبوۃ ، ص۱۳۸واللفظ لہ