اسلامی بھائی دل برداشتہ نہ ہوں بلکہ محنت ولگن سے کوشش شروع کر دیں اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ کرم ہو ہی جائے گا۔اللہ عَزَّ وَجَلَّ نے جنہیں اچھی یادداشت اور قوتِ حافظہ سے نوازا ہے انہیں کند ذہن طلبہ کا مذاق نہیں اُڑانا چاہئے ،بلکہ اپنے آپ کو اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی بے نیازی سے ڈرانا چاہئے ،کیونکہ کند ذہن کا مذاق اُڑانا اس کی دل آزاری کا باعث اور جہنم میں لے جانے والا کام ہے یہ بھی ممکن ہے کہ اللہ عَزَّ وَجَلَّ مذاق اُڑانے والے ذہین کو کند ذہن اور کند ذہن کو اعلیٰ قوتِ حافظہ عطا فرمادے۔
تبرکات سے حافظہ قوی کیجیے:
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے برگزیدہ اور نیک بندے یعنی انبیائے کرام عَلَیۡہِمُ السَّلاَمواولیائےعظامرَحِمَھُمُ اللہُ السَّلَام بڑی برکت والے ہوتے ہیں،دن رات عبادات و ریاضات کرنے ،اطاعتِ الہٰی میں مصروف رہنے،اللہ عَزَّ وَجَلَّکے بندوں کو ہدایت پر لانے اورنیکی کی دعوت عام کرنے کےسبب اللہ عَزَّوَجَلَّ انہیں بے شمار برکتوں سے نوازتا ہے،پھر ان کی استعمال شدہ اشیاء اور ان سے منسوب چیزوں سے بھی برکتوں کا ظہور ہوتا ہے جس سے عام لوگ بھی مُسْتَفِیْض ہوتے ہیں۔قراٰن و حدیث میں اس کے بے شمار دلائل مذکور ہیں،حضرت سیّدنا یوسف عَلٰی نَبِیِّنَا وَعَلَیۡہِ الصَّلاَۃُ وَالسَّلاَمکی مبارک قمیص کی برکت سے