Brailvi Books

حافظہ کیسے مضبوط ہو؟
154 - 195
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!یہ بھی معلوم ہوا اللہ عَزَّ  وَجَلَّ نے مدنی سرکار جنابِ احمدِمختار  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کوبے شماراِختیارات سے نوازا ہے۔  مادّی چیزیں عطا فرمانے  کی تو کئی روایات ہیں ، ہمارے میٹھے میٹھے آقا، مکی مَدَنی مصطَفٰے صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے قوّتِ حافِظہ  جیسی نظر نہ آنے والی شے بھی حضرتِ سیّدنا ابوہریرہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کو عنایت فرما دی۔
مالِکِ کونَین ہیں گوپاس کچھ رکھتے نہیں دوجہاں کی نعمتیں ہیں ان کے خالی ہاتھ میں
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیب !		صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد
نسیا ن دور کرنا سرکار کا معجزہ ہے
دوعا لم کے تاجدار،جنابِ احمدِ مختار صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکواللہ عَزَّوَجَلَّنےبے شمار معجزات سے نوازا ، انہی میں سے آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا ایک معجزہ نسیان دور فرمانا بھی ہے، چنانچہ قوی حافظہ حاصل کرنے کی نیت سےصحابۂ کرام عَلَیۡہِمُ  الرِّضۡوَان بارگاہِ رسالت میں حاضر ہوتے اور مرضِ نسیان سے شفا پاکر عظیم یادداشت کے مالک بن جاتے :
اس کے بعدمیں کبھی کوئی چیزنہیں بھولا:
حضرت سیّدنا عثمان بن ابی العاصرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُفرماتے ہیں:ایک روز