Brailvi Books

حافظہ کیسے مضبوط ہو؟
151 - 195
 زیادہ پیاز کھانے کی عادت بناناعقل میں کمی لاتا ہے اور بھول کی بیماری پیدا کرتا ہے۔نسیان کے مریض کو چاہئے کہ وہ چھوٹے ،کم چربی اور خشک (تاثیروالے) پرندوں جیسے چڑیا،چنڈول (ایک خوش آواز پرندہ)اور اس جیسے دیگر چھوٹے پرندوں کا گوشت کھائےاورشہد والاپانی استعمال کرے۔(1)
کلونجی اور شہد سے نسیان کا علاج:
حضرت سیّدنا ابوبکر منکدر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ ہر صبح کلونجی شہد کے ساتھ کھایا کرتے تھےاوریہ بلغم کے علاج کے لئے سب سے بہترین چیز ہے۔(2)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! 		صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
سرکار نے حافظہ قوی فرمادیا 
حضرت سیّدناابوہریرہرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ فرماتے ہیں: ایک دن نبیٔ كريم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وسلَّمنے ارشادفرمایا :کیا یہ نہیں ہوسکتا کہ تم میں سےکوئی شخص اپنا کپڑا پھیلائےیہاں تک کہ  میں اپنا یہ کلام پورا کرلوں ،تو وہ (اس کپڑے کو) اپنے سینے سے لگائے پھر کبھی جو وہ میرا کوئی کلام بھول جائے !(یعنی پھر وہ کبھی میرا کوئی کلام نہیں بھول سکے گا)یہ سن کر  میں نے کمبل پھیلادیا ۔مجھ پر اس کے سوا اورکوئی کپڑا نہ
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
 … الحاوی فی الطب،الباب الرابع فی قوی الدماغ۔۔۔الخ،۱/۵۵ ملتقطا
2 … العلاج بالاغذية والاعشاب في بلاد المغرب،باب ماجاء فی علاج البلغم۔۔۔الخ،ص۴۱