مِثْقال شکر(یعنی ساڑھے چار ماشے،4 گرام 374ملی گرام) اور ایک مثقال کُندُر کا سفوف بناکر سات دن تک نہار منہ کھاؤ،یہ پیشاب اور نسیان کی بیماری کے لئے بہترین چیز ہے۔(1)
حضرت سیّدنا عبد اللہ بن جعفر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُفرماتے ہیں : ایک شخص حضرت سیّدنا علی المرتضیٰ شیرِ خدا کَرَّمَ اللہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْمکی بارگاہ میں حاضر ہوا اور اپنے نسیان کی شکایت کرنے لگا۔آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُنے ارشاد فرمایا: لُبان (کندر) کھاؤ بیشک یہ دل مضبوط کرتا اور نسیان کا خاتمہ کرتا ہے۔(2)
حضرت سیّدناعبدا لملک رَحۡمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیۡہ ارشاد فرماتے ہیں :لُبان (کُندر)کھاؤ کہ یہ بلغم ختم کرتا ہےاور ہر وہ چیز جو بلغم ختم کرتی ہے اس سے نسیان کا خاتمہ ہوتا ہےاور حافظہ قوی ہوتا ہے۔(3)
یادداشت قوی کرنے والی غذاؤں کا انتخاب کیجئے:
حضرت سیّدناابو بكر محمد بن زكريا رازی رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ نقل فرماتے ہیں:جس کو نِسیان کا مرض لاحق ہو اس کے لئے رائی کے دانے کھانافائدہ مند ہے۔
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
… الجامع لاخلاق الراوی و آداب السامع ، المآ کل المستحب ۔۔۔الخ، ص۴۵۸، رقم:۱۷۹۱
2…کنزالعمال،کتاب الفضائل،باب فضائل الحیوانات والنبات والجبال، الجزء:۱۴ ،۷ /۸۴، حدیث:۳۸۳۱۶
3… العلاج بالاغذية والاعشاب في بلاد المغرب،باب ماجاء فی علاج البلغم۔۔۔الخ،ص۴۱