لگن اتنی بڑھے گی۔ یقیناً ہمارے لیے وہی معلومات مفید ہے جو ہمارے ذہن میں محفوظ ہو،یہی وجہ ہے کہ دنیا و آخرت میں کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لیے قوت حافظہ کی بہت زیادہ اہمیت ہے ۔
قُوتِ حافظہ کا ہماری زند گی میں کیا کردار ہے ؟کو ن کون سے معاملات میں ہم اس کی مدد سے کامیابی حاصل کرتے ہیں ؟نیز اس کی جانب توجہ نہ دینے سے ہمیں کس طرح کے نقصانات کا سامنا ہوسکتا ہے ؟ان تمام باتوں کو جاننے کے لیے آنے والی تفصیل کا دل جمعی سے مطالعہ کیجیے۔
حافظے کے اخروی فوائد
(۱)حقوق اللہ کی ادائیگی:
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی رضاپانے اور نافرمانی سے بچنے کے لیے ”حقو ق اللہ “کی معرفت بے حد ضروری ہے۔ اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے حقوق کی ادائیگی کے لیے یہ بھی ضروری ہے کہ بندےکو نہ صر ف وہ تمام حقوق معلوم ہوں بلکہ ادائیگی کے لیےان کا اَزْ بَر ہونا بھی ضروری ہے،مثلاً نماز کی ادائیگی کا تعلق حقو ق اللہ سے ہے،لہذا جب تک بندہ ’’نماز کے احکام‘‘ یادنہ کرےاس وقت تک یہ حق درست طریقے سے ادا نہیں کرسکتا۔اسی طرح دیگرفرائض و واجبات کی ادائیگی میں یادداشت کا بے حد اہم کردارہے۔