Brailvi Books

حافظہ کیسے مضبوط ہو؟
147 - 195
٭…بادام نو عدد،سفید مرچ پانچ عدد ،منقیٰ سات عدد(منقیٰ کے دانے نکال دئیے جائیں) بادام اور منقیٰ کو رات کو بھگو دیا جائے اور صبح بادام کے چھلکے اتار کر تینوں اشیاء کو کھرل (ایک قسم کی پتھر کی کونڈی جو دوائیں پیسنے اور حل کرنے کے کام آتی ہے)میں اچھی طرح گھس کر اس کی چٹنی بنالی جائے اوراسے استعمال کیا جائے۔ مسلسل استعمال کریں پھراس کے حیرت انگیز فوائد کو ملاحظہ کریں، کم از کم ایک ماہ لگا تار استعمال کرنا چاہئے اوربچوں کے لئےاس کی مقدار  کچھ کم کرلیں ،اگر کسی کو مرچ نقصان دیتی ہوں تو مرچ نکال دی جائے باقی بدستور استعمال کریں۔
٭…پھلوں میںسنگترہ بھی اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کا بیش قیمتی تحفہ ہے،سنگترے کے مسلسل استعمال سے ذہن اور حافظہ قوی ہوتا ہے بینائی میں بھی اضافہ ہوتا ہےاور یہ خون صاف کرتا ہے ۔ذہنی اورتخلیقی کام کرنے والے افراد کےلئے سنگترہ قدْرت کا بہترین تحفہ ہے، اس کا مزاج سرد تر ہے اس لئے گرم مزاج کے لوگوں کےلئے بہت مفید ہے یہ جلد ہضم ہوجاتا ہے اور بھوک بھی خوب لگاتا ہے۔
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!یہ بات بھی پیشِ نظر رہے کہ دورانِ مطالعہ یا کچھ یاد کرتے ہوئے نہ ہی زیادہ بھوک ہو نہ ہی مکمل پیٹ بھرا ہو  کیونکہ بھوک کی شدت کے باعث بھی یاد نہیں ہوتا اورجب پیٹ مکمل بھرا ہو تب بھی کوئی  بات ذہن میں محفوظ کرنا دشوار ہوجاتاہے۔اس لیے اگر مُعْتَدِل غذا کا سہارا لیا