Brailvi Books

حافظہ کیسے مضبوط ہو؟
146 - 195
 جسمانی اور اَعصابی کِھچاؤ اورقُوّتِ حافِظہ بڑھانے کیلئے نہایت مفید ہے۔ ایسے لوگ جو اپنی یادداشت بالکل کھوچکے ہوں یا جن کی یادداشت ختم ہونے کے قریب ہو وہ خواہ جوان ہوں یا بوڑھے یہ یخنی(سُوپ) ضَرور استعمال کریں ۔ اگر گرمی کے موسِم میں نامُوافِق محسوس کریں تو سردیوں میں استِعمال کریں۔ اگر آپ کو بیان کردہ تمام بیماریوں میں سے کوئی مَرَض نہیں تب بھی اگر کچھ عرصہ مچھلی کے سر کا سوپ استعمال فرمائیں گے تو اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ  ان بیماریوں سے تحفُّظ حاصل ہو گا ۔(1)
برہمی بوٹی:
برہمی بوٹی (Indian Penny Wort)کمزور دماغ کو مضبوط کرتی ہے، نسیان کو ختم کرنے کے لئے اس بوٹی کوشربت کے طور پریاسفوف بناکےاستعمال کرنا بے حد مفید ہے ۔الائچی دانہ  ایک ماشہ،مغز بادام ۱۰ عدد ، مغز کدو شریف ۶ماشے،مرچ سیاہ ۷ عددکے ساتھ۴ماشےبرہمی بوٹی ملاکر بطور ٹھنڈائی  استعمال کیا جائے تو دردِ سر دور ہونے کے ساتھ ساتھ آنکھوں کی بینائی میں بھی اضافہ ہوگا اور حافظہ بھی قوی ہوگا۔(2)
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
 … مچھلی کے عجائبات،ص۴۱
2 … کتاب المفردات،ص۱۲۲،خواص المفردات، ۳/۱۶۵