Brailvi Books

حافظہ کیسے مضبوط ہو؟
145 - 195
 فلیوونائیڈز (Flavonoids ) پائے جاتے ہیں جو جسم میں سوزش نہیں ہونے دیتے  نِیزان میں پائے جانے والے ’’اومیگا تھری ‘‘دماغ کی بیرونی تہ کو سَوزش سے بچاتے ہیں جس کی وجہ سے یادداشت بھی مُتَأَثِّر نہیں ہوتی ۔ ماہرین نے 65 سال سے زائد عمر کے8085مرد وخواتین کو ان کے کھانے پینے کی اشیاء ، طرززندگی، یادداشت ، غذاؤں اور صحّت کے بارے میں سوالنامے فراہم کر کے 4سال تک ان کی تحقیق کی جس کے دَوران معلوم ہوا کہ پھل ،سبزیاں اور مچھلی کا تیل زیادہ استعمال کرنے والوں کی یادداشت دوسروں سے بہتر ہوتی ہے۔ایک طبیب کاکہناہے:ہند کی ریاست ’’کیرالہ‘‘ کے ایک صاحِب نے بیرون ملک مجھے بتایا کہ کیرالہ کے لوگ رِیاضی (جس میں حساب،الجبرا اور جیومیڑی وغیرہ شامل ہوتا ہے ) سائنس اور دنیا کے دیگر مشکل ترین عُلُوم میں کافی باکمال ہوتے ہیں۔ میں نے اس کمال کی وجہ پوچھی تو کہنے لگے :مچھلی اور مچھلی کے سر کا استِعمال۔(1)
مچھلی کے سر کی یخنی اور قُوتِ حافظہ:
اميراہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  مزید فرماتے ہیں:مچھلی کے سر کی یخنی (سُوپ) فالج، لَقوہ،عرقُ النَّسا(یعنی لنگڑی کا درد جو کہ چَڈّے سے لے کر  پاؤں کے ٹخنے تک پہنچتا ہے) اَعْصابی کمزوری ،پٹّھوں کی کمزوری، قبل ازوَقت بڑھاپا ، جوڑوں کا پُرانا درد،
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
 … مچھلی کے عجائبات،ص۴۱