Brailvi Books

حافظہ کیسے مضبوط ہو؟
144 - 195
٭…حضرت سیّدنا امام شافعی عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہ ِالْقَوِی فرماتے ہیں:لوبيا کھانے سے عقل میں اضافہ ہوتا ہے۔(1)
٭…حضرت سیّدنا امام شافعی عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہ ِالْقَوِی  فرماتے ہیں:گوشت کھانے سے حافظہ مضبوط ہوتا ہے۔(2)
٭… جوان مرغ  کا گوشت کھانے سےعقل میں اضافہ اور رنگ صاف ہوتا ہے۔(3)
٭…   ماہرین کے مطابق مچھلی کھانا بھی یادداشت بڑھانے کا  سبب ہے۔
مچھلی اور قُوّتِ حافِظہ:
شیخِ طریقت ،امیرِ اہلسنّت حضرت علامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطار قادری رضوی ضیائی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہاپنےرسالے ”مچھلی کے عجائبات “میں ایک سوال ” کیا مچھلی کا استِعمال قُوّتِ حافِظہ پر بھی اثر انداز ہوتا ہے ؟ “کے جواب میں فرماتے ہیں:جی ہاں۔ خُصوصاًمچھلی کا تیل اورپھلوں کا استعمال قُوّت حافِظہ کیلئے مفیدہے۔ ماہِرین کی تحقیق کے مطابِق پھلوں، سبزیوں اورمچھلی میں وٹامن سی اور
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
 … سير اعلام النبلاء، الامام الشافعی ۔۔۔الخ،۸/۴۰۰
2 … مواھب اللدنیہ،المقصد الثالث،الفصل الثالث،النوع الاول فی عیشہ۔۔۔الخ،۲/۱۲۸
3 … المستطرف،الباب الثانی و الستون فی ذکر الدواب و الوحوش۔۔۔الخ،۲/۲۰۱