Brailvi Books

حافظہ کیسے مضبوط ہو؟
142 - 195
٭… ایک شخص نے امیر المومنین حضرت سیّدنا علی المرتضی کَرَّ مَ اللہُ تَعَالٰی وَجہَہُ الکَرِیم کی بارگاہ میں کمزور حافظے کی شکایت کی تو آپ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ نے ارشاد  فرمایا : گائے کا دودھ استعمال کرو  ،کیونکہ اس سے دل بہادراور نسیان دور ہوتا ہے۔(1)
٭… حضرت سیّدنا حماد بن سلمہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہفرماتے ہیں:” میں حضرت سیّدنا ایاس بن معاویہ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کی بارگاہ میں حاضر ہوا،آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ فالودہ تناول فرما رہے تھے۔ فرمایا: ”قریب ہوجاؤ اور کھاؤ، اگر کوئی چیز عقل میں اضافہ کرسکتی ہے تو وہ یہی ہے ۔“(2)
دورِ رسالت کا فالودہ :
حضرت سیِّدُنا عثمان غنیرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ بارگاہِ رسالت میں فالودہ لے کر حاضر ہوئے  تو رحمتِ کونین، دکھی دلوں کے چین صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے اس میں سے کچھ تناول فرمایا اور پھر اِسْتِفْسار فرمایا:اے ابوعبد اللہ!یہ کیا ہے؟حضرت سیِّدُنا عثمان غنیرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ نے عرض کی:یارسولَ اللہصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم! میرے ماں باپ آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم پر قربان! ہم گھی اور شہد کو دیگچی میں ڈال کر آگ پر رکھ دیتے ہیں، جب وہ ابلنے لگتا ہے تو ہم پسی ہوئی گندم کا
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
 … الجامع لاخلاق الراوی وآداب السامع،الماکل المستحب۔۔۔الخ ، ص۴۵۸
2 … التذكرة الحمدونية،البا ب السادس و الاربعون، الفصل الخامس فی اوصاف الاطعمۃ ، ۹/۱۲۴