کرتا، چہرے کی رَنگت نکھارتا اور مُنہ کو خوشبو دار کرتا ہے۔حضرت مولیٰ علی کَرَّمَ اللہُ تعالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم کی روایت کردہ حدیث میں یہ بھی ہے کہ (مُنقّٰی)کمزوری دُور کرتا ، مِزاج کو خوشگوار بناتا، سانس کو خوشبو دار کرتا اور غم کو دُور کرتا ہے۔(1)
مُنَقّی دواء بھی ہے اور غذا بھی، اس کو چاہیں تو یونہی یا چاہیں تو چھلکا اتار کر مناسب مقدار میں کھا لیجئے، مُنَقَّے بیج سمیت بھی کھا سکتے ہیں بلکہ امام زُہری رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں:’’مُنَقّے کے بیج مِعدے کی اِصلاح کرتے ہیں۔‘‘ مُنقّے چند گھنٹے پانی میں بھگو کر رکھ دیجئے پھر اِس کا چِھلکا اُتار کرگود ا نکا ل لیجئے۔مُنَقّہ کا گودا پھیپھڑوں کیلئے اِکسیراور پُرانی کھانسی کیلئے مفید ہے۔گردہ اورمَثانہ کے درد کو مٹاتا ، جگر اور تِلی کو طاقت دیتا ، پیٹ کو نَرْم کرتا ، مِعدہ مضبوط کرتااور ہاضِمہ دُرُست کرتا ہے۔
سُرخ مُنقّے:
حضرتِ مولائے کائنات، علیُّ المرتضیٰ شیرِ خداکَرَّمَ اللہُ تعالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم سے مروی ہے: جو روزانہ سُرخ مُنَقّے 21 عدد کھا لیا کرے وہ ان تمام امراض سے محفوظ رہے گا جن سے خوفزدہ ہے۔(2)
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
… کنزالعمال،کتاب الطب۔۔۔الخ،الزبیب،الجزء:۱۰، ۵/۱۸،حدیث: ۲۸۲۶۱
2 … فیضانِ سنّت،ص ۷۹۴ ملتقطاً